حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ اثناء عشری یوتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر، ممبئی کے کیسر باغ ہال میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں مولانا منظر صادق، مولانا حسین مہدی حسینی، مولانا حسنین کراروی، مولانا آغا منور اور مولانا جنان اصغر مولائی جیسے دینی علماء شریک تھے۔
مقررین نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے دائم اور باقی رہنے والے اصولوں پر روشنی ڈالی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
پروگرام میں امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی اور ان کی انسانیت کی خدمت میں بے لوث عزم کو دکھانے والی ایک وثائقی فلم بھی شامل تھی، علاؤہ ازیں، ان کی عزت و تعظیم کو زندہ کرنے والا ایک دلفریب گانا "سلام فرماندہ" بھی پیش کیا گیا، جو اس عظیم رہنما کی عزت اور تعظیم کو زندہ کر رہا تھا۔
امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔